
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ حکومت ناکام تو تھی اب عالمی سطح پر نالائقی اور ناکامی کے اشتہار لگ چکے ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انڈیا سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کا فیصلہ حکومتی پالیسیوں کی ناکامی کا اعتراف ہے۔
مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ کٹھ پتلی حکومت نے ہر شعبہ تباہ کر دیا جو بچا تھا اسے برباد کرنے پر تلے ہیں۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ اپنے کسان کو کپاس، گنے اور گندم کی قیمت نہیں دے رہے مگر باہر اربوں ڈالر لگا رہے ہیں، اگر حکومت کسان دوست زرعی پالیسی بناتی تو آج ہم چینی اور کپاس باہر سے نہ منگواتے۔
مولا بخش چانڈیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ جو کہتے تھے ہمیں سب پتا ہے ہماری تیاری ہے وہ تین سال تک تباہی پھیلاتے رہے، جو بھی عمران خان کو گھر بھیجنے کی راہ میں رکاوٹ میں وہ دراصل نااہل حکومت کی سہولتکار ہیں۔
سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی سینیٹر مولا بخش چانڈیو کا مزید کہنا تھا کہ سلیکٹڈ نے خارجہ پالیسی سے لے کر ہر شعبہ تباہ کر دیا ہے اب ان کو جانا ہی ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News