
پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے عورتوں کے لیے خوبصورت پیغام جاری کر دیا۔
کامیڈین زید علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ یمنیٰ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یمنیٰ اور زید علی محبت بھری نظروں سے ایک دوسرے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔
زید علی کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں کامیڈین نے لکھا کہ عورت کو تحائف کی نہیں بلکہ سب سے زیادہ ضرورت عزت کی ہوتی ہے۔
یوٹیوبر نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’سب سے قیمتی چیز جو آپ عورت کو دے سکتے ہیں وہ عزت ہے۔‘
زید علی کی شیئر کردہ تصویر کوکچھ ہی گھنٹوں میں ایک لاکھ 98 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
یوٹیوبر نے گزشتہ دنوں قبل ہی اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اس بات کی اطلاع دی تھی کہ وہ اور یمنیٰ جلد ہی والدین بننے جا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ زید علی نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’آج کا دن میری زندگی کا سب سے خوبصورت اور خوشگوار دن ہے۔‘
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News