
کورونا سے بچاؤ کے لیے ساٹھ سال سے زائد افراد کو کورونا کی ویکسینیشن لگانے کا عمل جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے کل 6166 مرد و خواتین کو ویکسینیشن لگائی گئی ہے جبکہ آٹھ روز میں 35 ہزار 780 افراد کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن لگا دی گئی ہے۔
مدثر ریاض نے یہ بھی کہا کہ تمام محکمے ایکسپو سنٹر میں ساٹھ سال سے زائد سینئر شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کر رہے ہیں تاہم شہری کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے خاصے مطمئن ہیں اور انتظامات پر تسلی بخش کا اظہار کر رہے ہیں۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض ملک نے مزید کہا کہ پارکنگ سے فیلڈ اسپتال تک لانے کے لیے الیکٹریکل وہیکل، وہیل چیر، رجسٹریشن کے عمل تک کی بہترین سہولیات بھی موجود ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News