Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان پرامن اور خوشحال افغانستان کے قیام کیلئے اپنی مدد جاری رکھے گا، وزیرخارجہ

Now Reading:

پاکستان پرامن اور خوشحال افغانستان کے قیام کیلئے اپنی مدد جاری رکھے گا، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن، مستحکم، متحد، خودمختار اور خوشحال افغانستان کے قیام کے لئے اپنی مدد جاری رکھے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ہارٹ آف ایشیاء استنبول پراسس وزارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے سفری اور صحت کی شدید مشکلات کے باوجود اس کانفرنس کے انعقاد اور بہترین انتظامات پر تاجکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ عالمی وبا نے سماجی ومعاشی صورتحال کو جس درجہ معطل کرکے رکھ دیا ہے جبکہ عالمی وبا کی وجہ سے جو اپنی زندگی کی بازی ہار گئے، ہم ان کے لئے دعا کرتے ہیں اور اس مہلک وبا سے برسرپیکار مریضوں کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان آفات وہنگامی صورتحال سے نمٹنے، ماحولیاتی تحفظ اور زرعی ترقی کے مقاصد کے لئے ایک قائدانہ کردار ادا کرنے والا ملک ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن، استحکام اور خوش حالی کے مشترک مقاصدکو حاصل کرنے کی خواہش رکھنے والے ممالک کو قریب لانے کا اہم پلیٹ فارم ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے لئے افغانستان اہم ہمسایہ برادر ملک ہے جس کے ساتھ ہمارے مضبوط تاریخی تعلقات استوار ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کوئی اور قوم یہ دعوی نہیں کرسکتی کہ اس کے افغانستان کے ساتھ اس نوعیت کے تبدیل نہ ہونے والے تعلقات استوار ہیں، اسی لئے افغانستان میں امن اور ترقی کی خواہش پاکستان سے زیادہ اور کسی کو نہیں ہوسکتی۔

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ افغان قائدین سے وسیع پیمانے پر رابطوں کی ہماری کاوش کے تحت پاکستان نے مسلسل زور دیا ہے کہ مثبت نتائج کے حصول کے لئے تعمیری انداز میں بات چیت اور روابط کا یہ سلسلہ پہیم جاری رہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ لچک اور سمجھوتے کا جذبہ انتہائی ناگزیر ہے، عالمی برادری کی جانب سے سرمایہ کاری کا تحفظ اور اس کے نتیجے میں گزشتہ برسوں کے دوران حاصل ہونے والے اہداف کو برقرار رکھنے کیلئے کاوشیں کی جائیں۔

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغان قیادت میں افغانوں کو قبول عمل کو پائیدار سیاسی حل تک پہنچانا ضروری ہے، تنازعہ کے بعد کے مرحلے میں ترقی کے لئے عالمی برادری کی افغانستان کو مالی مدد کی فراہمی اہم قدم ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان مہاجرین کی عزت ووقار کے ساتھ اپنے گھروں کو واپسی کے لئے فضاء کو سازگار بنانا اہم ہے جبکہ ہم نے افغانستان کی ترقی اور تعمیر نو کے لئے ایک ارب امریکی ڈالر کا وعدہ کیا ہے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کی معاشی ترقی اور تعمیر نو کی طویل المدتی منصوبہ بندی ضروری ہے جبکہ پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے گوادر بندرگاہ بھی فعال کردی ہے۔

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ دوشنبے اعلامیہ ہمارے مشترکہ عزم اور تاریخ کے اس فیصلہ کن مرحلے پر افغان عوام کا ساتھ دینے اور ان کے لئے ہماری حمایت کی عکاسی کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر