Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی معروف اداکارہ کا شوبز انڈسٹری کے بارے میں اہم انکشاف

Now Reading:

پاکستان کی معروف اداکارہ کا شوبز انڈسٹری کے بارے میں اہم انکشاف

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا بخاری نے شوبز انڈسٹری کا سیاہ چہرہ بے نقاب کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈراما سیریل ’’دل ناامید تو نہیں‘‘ میں سعدیہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ صبا بخاری نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر شوبز میں کام ملنے سے قبل پیش آنے والی دشواریوں اور کام دینے کے بہانے خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ نازیبا گفتگو کرنے کا اپنا تجربہ بیان کیا ہے۔

مزید پڑھیں

سنگیتا کا شوبز انڈسٹری کی نئی اداکاراؤں سے ناراضی کا اظہار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف سینئر اداکارہ، ہدایتکارہ اور پروڈیوسر میڈم سنگیتا...

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Saba Bukhari (@saba_bukharii)

Advertisement

گزشتہ روز صبا بخاری نے ایک طویل پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب وہ شوبز میں کام مانگنے جاتی تھیں تو ان سے یہ کہہ کر ان کی حوصلہ شکنی کی جاتی تھی کہ’’تم میں اتنا کانفیڈنس تو ہے نہیں کہ تم اس میڈیا میں آگے جا سکو۔‘‘

’’مسئلہ یہ ہے کہ تم ایک اچھی لڑکی ہو اور اس فیلڈ میں اچھی لڑکیاں نہیں چلتیں۔‘‘

Advertisement

 ’’ایسا کیسے ہوسکتا ہے کسی نے تمہارے ساتھ کچھ غلط کرنے کی کوشش نہ کی ہو۔‘‘

’’ہم تمہیں کام کیوں دیں اور پیسے بھی دیں جب کہ یہاں لڑکیاں کام کے لیے نازیبا کام کرنے کو تیار ہیں۔‘‘

یہ وہ تمام جملے ہیں جو اداکارہ صبا بخاری کو اس وقت سننے کو ملے جب وہ مختلف لوگوں کے پاس کام مانگنے جاتی تھیں۔

 اداکارہ نے مختلف ڈائریکٹرز اور لوگوں کی جانب سے کٰیے گئے ان جملوں نے نہ صرف انہیں اندر سے توڑ کر رکھ دیا بلکہ ان کے خواب بھی چکنا چور کردئیے۔

اداکارہ صبا بخاری کے انسٹاگرام پر چار ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کا نیا چہرہ اداکارہ صبا بخاری زیادہ پراجیکٹس میں تو نظر نہیں آئیں تاہم آج کل وہ نجی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے ’’دل ناامیدتو نہیں‘‘ میں نظر آرہی ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایوارڈ شو میں سجل علی اور یاسر حسین کی نوک جھونک کی ویڈیو وائرل
اس میں ٹیلنٹ کہاں ہے؟ ریڈ کارپٹ پر جنت مرزا کی شرکت نے صارفین کو غصہ دلا دیا
ریڈ کارپٹ پر دنانیر مبین کی لڑکھڑاتی انٹری؛ مداحوں کے دلچسپ تبصرے وائرل
فواد خان اور ماہرہ خان کی نئی فلم "نیلوفر" کا شاندار ٹریلر جاری
نوجوان گلوکار ثمر جعفری عالمی سطح پر مقبول؛ اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
آمنہ ملک نے بیٹوں کے حوالے سے معاشرے کی تلخ حقیقت بیان کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر