Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کی ترقی کے لیےنوجوانوں کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا، خالد مقبو ل

Now Reading:

پاکستان کی ترقی کے لیےنوجوانوں کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا، خالد مقبو ل

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نےکہا کہ پاکستان کی ترقی وتعمیر میں نوجوانوں اورطالب علموں کواپنا کردارادا کرنا ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان پر ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے  اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ آج ہی کے دن  1940میں بانیان پاکستان نے ایک علیحدہ وطن کا خواب دیکھا تھا جو کہ 14 اگست 1947 کوشرمندہ تعبیر ہوا لیکن  آج کے دن ہمیں اس عہد کا عزم کرنا ہو گا جس میں ہم پاکستان کوبانیاں پاکستان کے خوابوں کے مطابق تعمیر کریں گے۔

ایم کیو ایم کےرہنما خالد مقبول نے یہ بھی کہا کہ ہم اس ملک کو حقیقی معنوں میں فلاحی و جمہوری ریاست بنائیں گے جہاں سب کوبلا امتیازومذہب ورنگ برابری کے حقوق حاصل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسا وطن چا ہتے ہیں جہاں جاگیر دارانہ و ڈیرانہ نظام نہ ہو بلکہ ایک ایسا نظام ہو جہاں کسان کی نمائندگی کسان کر رہا ہو، مزدور کی نمائندگی مزدور اور عوام کی نمائندگی خاندانوں کے بجائے انکے حقیقی نمائندے کر رہے ہوں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک ایسے نظام کیلئے جدہ جہد کر رہی ہے جو بانیان پاکستان کے اتقار کے مطابق ہوں۔

Advertisement

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے 81 ویں یوم پاکستان کی مبارک باد قوم کو دیتے ہوئےمزید  کہا کہ پاکستان کی ترقی و تعمیر میں نوجوانوں اور طالب علموں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور ایک ایسا پاکستان تعمیر کرنا ہوگا جہاں سب معاشی،اقتصادی، سیاسی، سماجی اور مذہبی آزادی کے ساتھ رہ سکیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر