Advertisement
Advertisement
Advertisement

آپ دو تھپڑ ماریں گے تو جواب میں ہم 10 ماریں گے، مریم نواز

Now Reading:

آپ دو تھپڑ ماریں گے تو جواب میں ہم 10 ماریں گے، مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ کل ڈی چوک پر لیگی رہنماؤں پر ہونے والے حملے کی بڑی قیمت چکانا پڑے گی، آپ دو تھپڑ ماریں گے تو جواب میں ہم 10 ماریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مسلم لیگ ن کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی چوک پر ہونے والی بدتمیزی کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ ن لیگ کے مشاورتی اجلاس میں لانگ مارچ ،ڈسکہ الیکشن کراچی کی خالی نشست کے بارے میں مشاورت ہوئی جبکہ چیئرمین سینٹ کے انتخاب پر بھی بات چیت ہوئی۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ کل جوبد تمیزی کی گئی وہ ہر مسلم لیگی پرقرض ہے اور ہم قرض چکانا اچھے طریقے سے جانتے ہیں، آپ دو تھپڑ ماریں گے تو جواب میں ہم 10 ماریں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ کل ڈی چوک پر لیگی رہنماؤں کے ساتھ طوفانِ بدتمیزی مچایا گیا، مریم اورنگزیب، شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال اور مصدق ملک پر ہونے والے حملے کی بڑی قیمت چکانا پڑے گی کیونکہ ہم اس معاملے کو ہلکا نہیں لیں گے۔

Advertisement

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی میں اراکین کی گردنوں پر تلواریں رکھ کر ووٹ لیا گیا جبکہ اب اس کی کوئی قانونی اور سیاسی حیثیت نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی ہم سے رابطوں میں ہیں، دو اراکین قومی اسمبلی عمران خان کو ووٹ دینے کے لیے راضی نہیں تھے۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ڈرون کیمروں سےایک ایک ممبرکی نگرانی کی گئی، جن لوگوں نے گیلانی کو ووٹ دیا کل اُن کا فیصلہ زبردستی تبدیل کروایا گیا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مزید کہا کہ کراچی کے حلقے این اے 249 سے مسلم لیگ نے مفتاح اسماعیل کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ پنجاب میں اگلی حکومت مسلم لیگ ن کی آئے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اور چین کا اشتراک؛ زرعی، تعلیمی اور سبز ترقیاتی منصوبوں میں نئی پیش رفت
ایف بی آر کا سوشل میڈیا پر دولت کی نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
سندھ میں دریاؤں اور بیراجوں پر پانی کی صورتحال کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
امیر البحر نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر