وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی تاجکستان کے دارالحکومت دشنبے میں منعقدہ نویں ہارٹ آف ایشیاء استنبول پراسس کانفرنس کے موقع پر آزربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دوطرفہ تعاون کے فروغ کے حوالے سے باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آزربائیجان کے وزیر خارجہ کو نوروز کی مبارکباد دی۔
وزیرخارجہ نے رواں سال جنوری میں آزربائیجان کے وزیر خارجہ کے دورہ ء پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے طے کردہ اہداف کے حصول کیلئے مشترکہ کوششیں بروئے کار لانے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اور آزربائیجان کے مابین ڈائریکٹ فلائٹس کا آغاز مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون اور سیاحت کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
