Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں دھماکہ ،4 بچے زخمی

Now Reading:

گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں دھماکہ ،4 بچے زخمی
دھماکہ

گھوٹکی میں ڈی ایس پی کے دفتر کے قریب دھماکا ہوا ، دھماکے میں چار بچے زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقے اوباڑو میں ڈی ایس پی کے دفتر کے قریب زوردار دھماکے سے چار بچے شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشویشناک حالت میں شیخ زید اسپتال رحیم یارخان منتقل کیاگیا ہے۔

ایس پی گھوٹکی عمرطفیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شواہد اکٹھے کرنے بعد علاقے کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے کلیئر قرار دے دیا گیا ہے۔

دھماکے کے حوالے سے عمرطفیل نے کہا کہ تعطیل کا دن ہونے کے باعث بچے خالی گراونڈ میں  کھیل رہے تھے ان کے ہاتھ کوئی دھماکہ خیزمواد لگا جسے آگ لگانے کے دوران دھماکہ ہوا ہے۔

ایس پی گھوٹکی عمرطفیل نے مزید کہا کہ دھماکے کی نوعیت اور دھماکہ خیزمواد کے متعلق تعین کیا جارہا ہے ،زخمی بچوں میں عاشق علی ،علی عباس،علی رضا،ذیشان شامل ہیں۔

Advertisement

دوسری جانب آئی جی سندھ نے گھوٹکی میں ڈی ایس پی کے دفتر کے قریب مبینہ دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی گھوٹکی سے پولیس اقدامات و کارروائی کی تفصیلات طلب کرلیں ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر