Advertisement
Advertisement
Advertisement

موٹروے زیادتی کیس کا تحریری فیصلہ سامنے آگیا

Now Reading:

موٹروے زیادتی کیس کا تحریری فیصلہ سامنے آگیا

موٹروے زیادتی کیس کا تحریری فیصلہ بول نیوز نے حاصل کرلیا۔

تفسیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے 45 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم عابد ملہی اور شفقت علی نے خاتون کو اسکے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشنانہ بنایا۔

تحریری فیصلے کے مطابق خاتون کو زبردستی جنگل میں لے جانا مجرمان کی نیت کو ظاہر کرتا ہے، مجرمان نے خاتون کو زبردستی گاڑی سے نکالا اور جنگل میں لے گئے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق خاتون کو اسکے بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانا عام عوام کیلئے حیران کن ہے جس سے جرم کی سنگینی کا اندازاہ لگایا جا سکتا ہے۔

تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا کہ عدالت کو کہیں نظر نہیں آیا کہ متاثرہ خاتون نے عابد ملہی اور شفقت علی کو جھوٹ کی بنیاد پر مقدمے میں ملوث کیا ہے۔

Advertisement

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ تفتیشی ٹیم کی کوتاہیوں کے باوجود خاتون کی فرانزک گواہی کو رد نہیں کیا جاسکتا کیونکہ متاثرہ خاتون نے نہ صرف ٹرائل میں بلکہ جیل میں بھی مجرموں کی شناخت کی ہےاور ان کے الزامات حقیقت پر مبنی ہیں۔

عدالتی فیصلے میں جج ارشد حسین بھٹہ کا مزید کہنا کہ زیادتی کے مجرمان نے اپنے مطالبے منوانے کیلئے متاثرہ خاتون سے  اسکے بچوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی ایسے مجرموں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر