مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کسی موقع پر حکومت کو پتلی گلی سے نکلنے کی اجازت نہیں دے گی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں متحد رہیں، پی ڈی ایم نے متفقہ طورپر فیصلہ ہوا کہ چئیرمین سینیٹ کےلئے یوسف رضا گیلانی کو ووٹ دیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ ن لیگ اپنے طورپر احتجاج جلسے کرسکتی ہے، ن لیگ ایسی جماعت ہے کسی اور کی ضرورت نہیں ہے بہتر ہوگا اپوزیشن عوام کے مطالبات پر اکٹھی ہو۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ اصولی فیصلہ ہوچکا ہے پیپلزپارٹی اپنے وعدے پورا کرے جبکہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر پر مولانا فضل الرحمان سے بھی بات ہوچکی ہے، سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر ن لیگ کا ہوگا۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کا مستقبل اس کی اپنی کارکردگی سے جڑا ہوا ہے، پی ڈی ایم اتنی متحد ہے جو اب عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے حکومت کو پتلی گلی سے نہیں نکلنے دے گی۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے ساتھ رہنے یا نہ رہنے کا فیصلہ پیپلزپارٹی کا اپنا ہے،اصول کے تحت تمام جماعتیں اس فیصلے کی پابند رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
