بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ایم این اے شاہدہ رحمانی کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں شاہدہ رحمانی نے بلاول بھٹو سے خواتین تنظیم سازی سمیت کراچی میں پارٹی کے مختلف معاملات پر بات کی۔
کراچی یونیورسٹی کے معاملات پر بھی بلاول بھٹو زرداری سے شاہدہ رحمانی نے تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع بلاول ہاؤس کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ایم این اے شاہدہ رحمانی نے کراچی یونیورسٹی کے قائم مقام جونئیر وی سی کو چارج دیکر معاملات چلانے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔
ذرائع بلاول ہاؤس کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے شاہدہ رحمانی کو پارٹی تنظیم سازی سمیت دیگر معاملات پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرادی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
