ہیلتھ کیئر ورکرز کے معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، ڈاکٹر فیصل سلطان
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت...
معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پورے پاکستان میں اب تک تقریباً 17 ملین خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ کی سہولیات دے چکے ہیں۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ سہولت پروگرام کا دائرہ کار پورے ملک تک پھیلا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کا سیاست میں آنے سے پہلے ہیلتھ پر فوکس تھا۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے صحت کے شعبے میں اصلاحات کی جارہی ہیں ۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ فاٹا، تھرپارکر، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر میں تمام شہریوں کو صحت کی سہولیات مفت فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیماریوں کے اخراجات سے غریب مریض غربت میں چلا جاتا ہے۔
اس سے قبل ڈاکٹر فیصل سلطان نے قومی ادارہ صحت میں نیشنل ہیلتھ لیبارٹری گلوبل ہیلتھ سیکورٹی ایجنڈا سینٹر اینڈ ٹرانسفارمیشن ایکسی لینس سینٹر برائے صحت کا افتتاح کیا تھا۔
واضح رہے کہ افتتاحی تقریب سے خطاب میں ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ نیشنل ہیلتھ لیبارٹری بیماریوں کی تشخیص نگرانی تیاری اور ریسپانس کے ذریعے نظام کو تقویت بخشے گی تاہم یہ منصوبے پاکستان کے صحت کے شعبے میں جدت اور بہتری لائیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ اس طرح کے منصوبے متعدی بیماریوں کو روکنے اور ان کا بروقت پتہ لگانے اور ان کا بہتر ریسپانس دینے کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے تاہم یہ لیب تشخیصی خدمات کو بہتر بنانے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News