
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ اس حکومت نے ہرشعبے کو تباہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزردار نے پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ عام لوگ ہوں یا سرکاری ملازم ہرطبقہ حکومتی پالیسیوں اورمہنگائی سے تنگ آکر احتجاج کر رہا ہے ، ملازم ہو ، کسان یا طلبہ پیپلز پارٹی سب کے ساتھ ہے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو نے حسن مرتصی کو پنجاب میں احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کا ساتھ دینے کی بھی ہدایت کردی۔
چیئرمین نے پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب صوبے کے عوام کی آواز بنے گی۔
حسن مرتضی کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازم سڑکوں پر ہیں ، کسان بد حال ہیں جبکہ عمران خان صرف اپنے سہولتکاروں کا پیٹ بھر رہا ہے۔
گفتگو کے دوران پارلیمانی لیڈر پیپلز پارٹی پنجاب سید حسن مرتضی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کو چنیوٹ آنے کی دعوت بھی دی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News