
پاکستانی اداکار عارف حسن نے ایشین فلم فیسٹیول میں بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ہدایت کارسرمد کھوسٹ کی یہ فلم پاکستان میں تو بڑے پردے پر کامیابی حاصل نہیں کرسکی البتہ بین الااقوامی سطح پر کامیاب رہی۔
واضح رہے کہ سرمد کھوسٹ نے اپنی بہن کنول سرمد کے ساتھ مل کر اس فلم کوبنایا تھا۔
جبکہ فلم کی کہانی نیشنل کالج آف آرٹس سے گریجویشن مکمل کرنے والی طالبہ نرمل بانو کی لکھی ہوئی ہے۔
اس خوشی کے موقع پر پاکستان کے مشہور مصنف محمد حنیف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤٹ پر زندگی تماشا کی پوری ٹیم کو مبارکباد دی۔
Zindagi Tamasha competed against films from China, Iran, Japan and many other countries with powerhouse film industries, beat at least two films which are shortlisted for Oscars. 6th Annual Asian World Film Festival Announces Winners https://t.co/44905mcC2K via @Yahoo
— Mohammed Hanif (@mohammedhanif) March 18, 2021
محمد حنیف نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ زندگی تماشا کو بنانے والوں کو مبارک ہو۔
Congratulations to makers of Zindagi Tamasha. Not tagging them as still scared for them. Not saying FU to those who stopped its release cos still scared of them. https://t.co/siPydwRYa6
— Mohammed Hanif (@mohammedhanif) March 18, 2021
مصنف نے فلم کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ زندگی تماشا کا مقابلہ چین، ایران، اور جاپان جیسے مضبوط ترین فلم انڈسٹری رکھنے والے ممالک سے ہوا اور فلم نے مقابلے میں دو ایسی فلموں کو ہرایا ہے جو کہ آسکر اکیڈمی ایوارڈ کے لیے فہرست میں شامل کی گئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News