
پنجاب بھرمیں کورونا وائرس ویکسینیشن سینٹرزکل بروز منگل بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرسارہ اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پرعوامی تعطیل کے پیش نظر ویکسینیشن سینٹرزبند رکھے جائیں گے۔
سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے عوام سے گزارش کرتے ہوے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ہرممکن احتیاط کریں جبکہ ایس اوپیز پرعمل درآمد کرنا کورونا وائرس سے بچاو کی بہترین ویکسین ہے۔
سارہ اسلم نے یہ بھی کہا کہ تعطیل کے بعد 24 مارچ بروز بدھ سے ہفتہ تک ویکسینیشن سینٹرز مسلسل کھلے رہیں گے۔
سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ویکسینیشن کے لیے آنے والے افراد کی راہ نمائی کے لیے ہیلپ لائن 1033 پراسٹاف موجود ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News