
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ نواز شریف کے دور میں ایل ڈی اے میں غیر قانونی پلاٹس دیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن کو ان الاٹمنٹس کے خلاف قانونی کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ نواز شریف کے پہلے 5 سال دور بطور وزیر اعلی 1392 پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹ ہوئی جبکہ تمام الاٹمنٹس میرٹ سے ہٹ کر کی گئیں۔
عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ بلدیاتی اداروں کے کیس کا فیصلہ آتے ہی الیکشن کی جانب چلے جائیں گے ،بلدیاتی اداروں کا کیس زیر سماعت ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ قبضوں میں کوئی بیوروکریٹ ملوث ہو یا سیاستدان اسکے خلاف کارروائی ہوگی کسی کو بھی اس معاملے پر رعایت نہیں دی جائے گی، ایل ڈبلیو ایم سی سے شکایات آرہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ صحافی کالونی میں قبضوں کے خلاف ایس بی آر کو کاروائی کا کہا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News