Advertisement
Advertisement
Advertisement

تحریک انصاف کی یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لئے درخواست

Now Reading:

تحریک انصاف کی یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لئے درخواست

تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن کو باضابطہ درخواست دے دی۔

 تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن میں خریداری اور ووٹ خراب کرنے کی متعدد آڈیوز اور ویڈیوز سامنے آنے پر نہ صرف الیکشن کمیشن نے نوٹس لے لیا ہے بلکہ تحریک انصاف نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی ہے۔

درخواست تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی فرخ حبیب اور کنول شوزب کی طرف سے دی گئی ہے۔

درخواست دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ یوسف گیلانی جو خود امیدوار ہیں وہ ووٹرزپر اثرانداز ہورہے ہیں اور وہ دھاندلی کروانا چاہتے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ضمیروں کے سودے کررہے ہیں الیکشن قوانین کے تحت ان کو ڈس کوالیفائی کیا جائے یہ ہماری استدعا ہے جو ہم نے تحریری طورپر بھی جمع کروا رہے ہیں۔

Advertisement

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی فرخ حبیب نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے ویڈیو کا نوٹس لے کر اچھا کیا مگر کیا یہ کافی ہے الیکشن کمیشن خریدوفروخت کرنے والے امیدوار کو نااہل قرار دے۔

اس موقع پر حکومتی رکن کنول شوزب نے کہا کہ الیکشن عمل کی شفافیت کو یقینی الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے اور یہی سپریم کورٹ نے کہا ہےجو الیکشن ہونے جارہا ہے اس جو بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں الیکشن کمیشن اس کا بھرپور نوٹس لے۔

کنول شوزب نے یہ بھی کہا کہ یوسف گیلانی کے بیٹے جو خود ایم پی اے ہیں وہ ان کے کہنے پر لوگوں کے ضمیروں کی سودے بازی کررہے ہیں۔

حکومتی رکن کنول شوزب نے مزید کہا کہ یوسف رضاگیلانی کے پاس کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہ گیا کہ وہ اس الیکشن کو لڑیں، میرے خیال میں یوسف گیلانی کو الیکشن کمیشن کے ایکشن سے قبل خود ہی مستعفی ہوجانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں آپریشن، 35 بھارتی حمایت یافتہ خارجی دہشتگرد ہلاک، 12 جوان شہید
گوادر سے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش ناکام، 17 ملزمان گرفتار
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا ریپ اسکینڈل، پولیس کی تحقیقات میں لرزہ خیز انکشافات
سندھ میں سیلاب؛ ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی تیاریاں مکمل
کراچی: شادی کے دن نوجوان پراسرار طور پر لاپتہ، اغوا کا شبہ
پتوکی:چار اوباش نوجوانوں کی بارہ سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر