
چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ سینیٹ میں آئین سازی کے فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنرسندھ سےچیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی ملاقات ہوئی جس میں آئین وقانون سازی، عوامی فلاح وبہبود کےاقدامات پر گفتگو کی گئی جبکہ بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں، عوامی فنڈزکےتحفظ کےلئے قانون سازی ضروری ہے۔
گورنر سندھ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ سینیٹ میں آئین سازی کے فیصلوں میں عوامی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News