
کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر تعلیمی ادارے دوبارہ بند ہونے جارہے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر وفاقی وزیر تعلیم نے اجلاس طلب کرلیا، آج ہونے والے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے مگر ابھی صورت حال ویسی نہیں جیسی نومبر اور دسمبر میں تھی۔
شفقت محمود کا یہ بھی کہنا تھا کہ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران کیسز میں شرح میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ آج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا اجلاس ہوگا جس میں تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News