سینیٹ الیکشن کے سلسلے میں اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت پر ناصر حسین شاہ کی آڈیو بھی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ کی مبینہ کال کی آڈیو بھی سامنے آگئی، مبینہ آڈیو میں علی حیدر گیلانی نے فون پر پی ٹی آئی اراکین سے ناصر حسین شاہ کی بات کروائی۔
آڈیو سے یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ پیپلز پارٹی سینیٹ کے لیے ووٹ مانگ رہی ہے یا خرید رہی ہے جبکہ ناصر شاہ نے پیسے بڑھوانے کی بات بھی کی۔
دوسری جانب صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے مبینہ آڈیو کی تردید کردی۔
صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی خریدو فروخت میں ملوث نہیں ہے جبکہ سندھ میں ہمارے 15 سے 16ارکان زیادہ ہیں۔
خیال رہے کہ سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ (پی ڈی ایم) کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی ووٹ خریداری کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادےعلی حیدر گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سے ووٹ خریدنے کی بات کررہے ہیں۔
ویڈیو میں علی حیدر گیلانی تحریک انصاف کے رکن اسمبلی کو ووٹ ضائع کرنے کا طریقہ بتا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News