
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جمہوری قوتیں نااہل حکومت کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے حوالے سے پی ڈی ایم پینل کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹ میں پی ڈی ایم پینل کے امیدوار نامزد ہونے پر سید یوسف رضا گیلانی اور عبدالغفور حیدری کو مبارک باد دی۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کی جمہوری قوتیں نااہل حکومت کے خلاف ایک پیج پر ہیں جبکہ سید یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ انتخابات میں جیت پاکستان کے عوام کی فتح ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News