اداکارہ اسرا بیلگیچ کی تصویر وائرل
تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی تُرک...
جی ہاں، اداکارہ اسرا بیلگیچ نے ایک ٹوئٹ میں ترک زبان میں لکھا کہ ’میں نے سائنس پڑھنے کیلئے اسکول میں داخلہ لے لیا ہے۔‘
ترک اداکارہ نے کہا کہ ’ بطور سائنس کی طالبہ آج میرا اسکول میں پہلا دن ہے۔‘
https://twitter.com/esbilgic/status/1367357815795425280
اداکارہ کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ نے مداحوں کو مختلف قیاس آرائیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔
مداحوں کا خیال ہے کہ کہیں اداکارہ نے اداکاری چھوڑ کر اپنے تعلیمی سلسلے کا آغاز دوبارہ تو نہیں کردیا۔
دوسری جانب اسرا ترکی سمیت پاکستان میں بھی بے حد مقبول ہیں اور پاکستان کے کچھ برینڈز کی بھی ایمبیسڈر بن چکی ہیں۔
اس سے قبل پاکستان سُپر لیگ 6 کی مقبول ترین ٹیم پشاور زلمی کی ایمبیسڈر ترک اداکارہ اسرا نے کہا تھا کہ انہیں پشاور زلمی کا حصہ بننے پر فخر ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News