نئے البم کے گیت میں خاص بات کیا؟ اذان سمیع نے بتا دیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف موسیقار اور گلوکار اذان سمیع خان نے...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار منیب بٹ نے بتا دیا کہ کس مشہور جوڑے کے بیٹے ’پرچی‘ اداکار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اداکار منیب بٹ نے کہا کہ نوجوان اداکاروں کے درمیان اذان سمیع انڈسٹری میں ’پرچی‘ اداکار ہیں۔
حال ہی میں منیب بٹ اپنی اہلیہ ایمن خان کے ہمراہ ایک شو میں شریک ہوئے جس میں میزبان آغا علی کی جانب سے منیب بٹ سے سوال کیا گیا کہ ان کے خیال میں انڈسٹری میں پرچی کون ہیں۔
منیب بٹ نے میزبان کے سوال کے جواب میں کہا کہ میرے خیال میں دوسرے اداکاروں کی بہ نسبت اذان سمیع کے لیے انڈسٹری میں آنا قدرے آسان تھا۔
واضح رہے کہ اذان سمیع گلوکار عدنان سمیع اور زیبا بختیار کے بیٹے ہیں جن کی پہلی البم کا پہلا گانا ‘میں تیرا’ گزشتہ ماہ ہی ریلیز کیا گیا ہے۔
دوسری جانب منیب بٹ دوران شو اپنے بزنس سے متعلق بھی انکشاف کرچکے ہیں۔
اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ دو تین سال سے آؤٹ ڈور ایڈورٹائزنگ کا بزنس چلارہے ہیں جب کہ وقت کی کمی کے باعث وہ اس بزنس میں سرمایہ کاری کررہے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News