حکومت پنجاب نے لاہور میں میلہ چراغاں کے سلسلے میں چھٹی کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میلہ چراغاں کے سلسلے میں سیکشن آفیسر ویلفیئر نے باضابطہ طور پر چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 27 مارچ بروز ہفتہ کو صوبائی دارالحکومت لاہور میں میلہ چراغاں کے حوالے سے چھٹی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ میلہ چراغاں کے حوالے سے یہ مقامی چھٹی ہوگی جس پر تعلیمی ادارے اور ضلعی دفاتر بند رہیں گے۔
یاد رہے کہ لاہور میں ہر سال میلہ چراغاں بہت دھُوم دھام سے منایا جاتا ہے۔ یہ میلہ دراصل پنجابی زبان کے مشہور شاعر اور عظیم المرتبت صوفی بزرگ شاہ حُسین لاہوری کی یاد میں منایا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
