کراچی کے علاقے نیو کراچی میں سیوریج لائن میں دھماکہ ہوا ، دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم نے کہا کہ کراچی کے علاقے نیو کراچی میں سلینڈر دھماکا مٹھائی کی دکان میں ہوا ہے اور ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ دھماکا نالے میں ہوا۔
ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم نے مزید کہا کہ زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ ممکنہ طور پر تخریب کاری کے پہلو کو مدنظر رکھتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 3 سے 4 دکانیں تباہ ہوئیں جبکہ دھماکے کے بعد علاقے کی بجلی منقطع ہو گئی جس بنا پر امدادی کام میں شدید دشواری پیش آئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
