Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہی خاندان بلکل بھی نسل پرست نہیں ہے، شہزادہ ولیم

Now Reading:

شاہی خاندان بلکل بھی نسل پرست نہیں ہے، شہزادہ ولیم

شہزادہ ولیم بھی برطانوی شاہی خاندان کے دفاع میں میدان میں آگئے، اپنے ردِعمل میں  انھوں نے کہا کہ شاہی خاندان بلکل بھی نسل پرست نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مرکل کی جانب سے شاہی خاندان پر نسل پرستی کے الزامات کے بعد شہزادہ ولیم نے مشرقی لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا خاندان نسل پرست نہیں ہے۔

 شہزادہ ولیم نے مزید بتایا کہ اتوار کو امریکہ میں انٹرویو نشر ہونے کے بعد سے ابھی تک میری ہیری سے بات نہیں ہوئی ہے لیکن میں بات کروں گا۔

واضح رہےکہ میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کے حالیہ نشر ہونے والے انٹرویو میں میگھن نے شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے ہیں جنہوں نے تہلکہ مچادیا ہے۔

میگھن مارکل کا کہنا تھا کہ وہ آزاد ماحول میں گفتگو کرتے ہوئے  اچھا محسوس کررہی ہیں کہ کوئی ان کی ٹوہ میں نہیں ہے، شاہی خاندان کی جانب سے مجھے تحفظ نہیں ملا، شاہی خاندان کو یہاں تک تحفظات تھے کہ شا دی کے بعد ہمارے بچے کی رنگت کتنی کالی ہو گی۔

Advertisement

میگھن مارکل نے بتایا تھا کہ شاہی خاندان کا حصہ بننے کے بعد مجھے خاموش کرا دیا گیا، نہیں جانتی تھی کہ شاہی خاندان کا فرد ہونا کیسا ہوتا ہے، میں مزید زندہ نہیں رہناچاہتی تھی، میری کردار کشی کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر