پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف گھٹیا سیاست کے خلاف تھی اور رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء صدر خرم شیر زمان نے سماجی ویب سایٹ ٹویٹر میں اپنے ایک پیغام میں ڈاکٹر شہباز گل کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے گلوبٹوں کی طرف سے شہباز گل پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔
نون لیگ کے گلو بٹوں کی طرف سے شہباز گل پہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، یہ یقین مریم کا وہ دوسرا روپ ہے جس کے بارے میں وہ کچھ دنوں پہلے ذکر کر رہی تھی. پاکستان تحریک انصاف ایسی گھٹیا سیاست کے خلاف تھی، ہے اور رہے گی.@SHABAZGIL
— Khurrum Sher Zaman 🇵🇰 (@KhurumSherZaman) March 15, 2021
پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء صدر خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ یہ یقیناً مریم نواز کا وہ دوسرا روپ ہے جس کے بارے میں وہ کچھ دن پہلے ذکر کررہی تھی لیکن پاکستان تحریک انصاف ایسی گھٹیا سیاست کے خلاف تھی اور رہے گی۔
واضح رہےکہ معا ون خصوصی شہباز گل آج پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ پہنچے جہاں ن لیگی کارکنان پہلے سے موجود تھے۔
اس دوران ان کی پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی جبکہ ایک خاتون سمیت ن لیگی کارکنان نے موقع پاتے ہی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینک دی تاہم پولیس نے ان کو موقع سے گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
