
برطانوی گلوکار زین ملک نے دنیائے موسیقی کے مقبول ترین گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔
گلوکار زین ملک نے کہا کہ ’گریمی اور اس جُڑے تمام تر لوگ بھاڑ میں جائیں، جب تک آپ ہاتھ نہ ملائیں اور تحائف نہ بھیجیں، نامزدگی پر غور نہیں کیا جائے گا‘۔
زین ملک نے مزید کہا کہ ’اب اگلے سال میں آپ کو کھانے پینے کی چیزوں سے بھری ٹوکری بھیجوں گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میرا ٹوئٹ ذاتی یا اہلیت کے حوالے سے نہیں تھا‘۔
My tweet was not personal or about eligibility but was about the need for inclusion and the lack of transparency of the nomination process and the space that creates and allows favoritism, racism, and netwokring politics to influence the voting process
— zayn (@zaynmalik) March 10, 2021
زین نے اپنی ٹوئٹ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’میری ٹوئٹ نامزدگی کے عمل میں شفافیت کے فقدان کے حوالے سے اور ووٹنگ کے عمل میں اثر انداز ہونے والی نسل پرستی اور مفاد پرستی کے حوالے سے ہے‘۔
گزشتہ دنوں گلوکار زین ملک نے اپنے 300 لو البم پیش کیے تھے جس میں سے ان کے صرف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ گائے جانے والے گانے کو نامزدکیا گیا۔
گریمی ایوارڈز کے لیے زین ملک کے البم نو بڈی از لسننگ کو نامزد نہیں کیا گیا۔
جس کی وجہ یہ ہے کے نامزدگیوں کے عمل کی مدت ختم ہونے کے 5 ماہ بعد البم ریلیز کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News