Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم اداروں کی عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے، فردوس

Now Reading:

ہم اداروں کی عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے، فردوس
فردوس

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ادارے پاکستان کا وقار ہیں اور ہم اداروں کی عزت پر حرف نہیں آنے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جعلی راجکماری، سندھ کاشہزادہ اور مولانا چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی سازش کررہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ اداروں کا احترام ہم سب پر لازم ہے ، اداروں پر انگلیاں اٹھانے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ پیسہ لگا کر ایک سیٹ جیتنے والا کرپٹ ٹولہ اداروں پر الزام تراشی کرنے سے باز رہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ گھٹیا سیاست کرنا جعلی راجکماری اور کنیز اول اور کنیز دوئم کا وطیرہ ہے۔

Advertisement

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی بہروپیوں کا ہر حربہ ناکام رہا ہے جبکہ سندھ کا شہزادہ عدم اعتماد کا شوشہ لے کر پنجاب سے بھاگ چکا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مرکز میں ناکامی کے بعد اس ٹولے نے پنجاب پر نظریں جمائیں ، مرکز کے گیڈر پنجاب میں بھی گیڈرہی ثابت ہوئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ حکومتی اتحادی ہمارے ساتھ ہیں اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو وزیراعظم عمران خان کا اعتماد حاصل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کرکٹ کو ترجیح دی ، کھیل میں سیاست کا دخل نہیں ہونا چاہیے ، محسن نقوی
ایشیا کپ،میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے معافی مانگ لی
پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے بارہویں جماعت کے نتائج 2025 کی تاریخ اور وقت کا اعلان
شہر قائد میں چینی کے نرخ کیا ہوں گے؟ کمشنر کراچی نے بتا دیا
پاکستان اور یو اے ای کا میچ میں ایک گھنٹے تاخیر کا شکار،قومی ٹیم ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچ گئی
گھریلو صارفین کو ایل این جی کنکشنز دینے کا معاملہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر