صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ عوام کی حفاظت کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے پولیس اہلکار ہمارا فخر ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کا 47 واں اجلاس ہوا جس میں پنجاب میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر غور و خوض کیا گیا۔
اجلاس میں کمیٹی نے شہید ہونے والے 9 پولیس ملازمین کے لیے ساڑھے 5 کروڑ روپے سے زائد شہدا ء پیکج کی منظوری دی جبکہ پولیس کے لیے 10 جی فور لوکیٹر خریدنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔
راجہ بشارت نے کہا ہے کہ شہید پولیس ملازمین کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے اور جدید ترین جی فور لوکیٹرز مفروراوراشتہاری مجرموں کی تلاش میں معاون ہوں گے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر بہبود آبادی ہاشم ڈوگر، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ، اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
