گورنر سندھ عمران اسمعیل نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون پانچ نمبر میں رینجرز پر حملے کی مذمت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسمعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ اورنگی ٹاؤن کراچی میں رینجرز کی موبائل کے قریب دھماکہ قابل تشویش ہے۔
An explosion near a Rangers mobile in Orangi Town Karachi is a matter of great concern. Immediate inquiry into this incident is essential. Medical aid should be provided to the injured. We realise their sacrifices for restoration of peace in Karachi.
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) March 15, 2021
گورنر سندھ نے کہا کہ زخمیوں کی طبی امداد کو فورایقینی بنایا جائے ،اس واقعہ کی فوری انکوائری ناگزیر ہے۔
عمران اسمعیل نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News