
خیبر پختونخوا میں کل سے بارشوں اور تیز ہواؤں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا کےحادثات و قدرتی آفات کے صوبائی انتظامی ادارے (پی ڈی ایم اے) نے صوبے بھر میں بارشوں اور ژالہ باری کےپیش نظرمتعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق تیز بارشوں کےباعث صوبے میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے جبکہ بارشوں کا سلسلہ اتوار کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں اور ژالہ باری کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ،ریسکیو1122اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پرچھو ٹی بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنا ئی جائے جبکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے کے ہیلپ لائن 1700دیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News