Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے بڑھتے کیسز،مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ

Now Reading:

کورونا کے بڑھتے کیسز،مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ
لاک ڈاؤن

کورونا کے بڑھتے کیسزکے پیش نظرراولپنڈی،سیالکوٹ اورگوجرانوالہ کے مزیدعلاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زیادہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جا رہا ہے جس میں راولپنڈی کے 4،گوجرانوالہ کے 3 اورسیالکوٹ کے مزید 4 علاقے شامل ہیں۔

سارہ اسلم نے کہا کہ گوجرانوالہ میں واپڈا ٹاؤن،ڈی سی کالونی اورراہ والی کینٹ کوبڑھتے کیسزکے پیش نظربند کردیا گیا ہے جبکہ راولپنڈی میں گلی نمبر13 چکلالہ سکیم 3،ڈیفنس روڈ لین نمبر3، سیٹلائٹ ٹاؤن بلاک ڈی،سید پورروڈ پنڈورا میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جارہا ہے۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ کینٹ میں عسکری کالونی 1،عسکری کالونی 2،گوہدپورجامعہ مسجد طوبی اسٹریٹ اورمیگ ٹاؤن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا ہےواضح رہے کہ لاک ڈاؤن والےعلاقوں میں تمام شاپنگ مالز،ریسٹورانٹ، دفاتر(نجی اورسرکاری)بند رہیں گے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ علاقہ مکینوں کی نقل وحمل محدود ہوگی اورانتہائی ضرورت کے پیش نظرایک فرد ایک ہی سواری استعمال کرسکے گا جبکہ ہرقسم کے اجتماعات پرمکمل پابندی ہوگی۔

Advertisement

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے کہا کہ تمام میڈیکل سروسز،فارمیسی ،میڈیکل اسٹور،لیبارٹریاں ،کولیکشن پوائنٹس ،ہسپتال اورکلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گےاور ملک شاپس،چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7سے شام 7بجے تک کھلی رہیں گی۔

سارہ اسلم نے یہ بھی کہا کہ گروسری اسٹورز،جنرل سٹورز،آٹا چکیاں،فروٹ،سبزی کی دوکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9بجے سے شام 7بجے کھل سکیں گی جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن کا مقصد کورونا سے زیادہ متاثرہونے والے علاقوں میں آمدورفت کو محدود کرنا ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم کا مزید کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے زیادہ لوگوں کو متاثرہونے کے خطرے سے بچایا جا سکتا ہے اور پہلے سے زیادہ احتیاط کرکے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کوروکا جا سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر