پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے فرسٹ کلاس کرکٹر شہزر محمد سے شادی کرلی۔

شادی کی تقریب میں پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید سمیت شوبز اور کھیلوں کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ بھی سوشل میڈیا پر اداکارہ کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں جنہیں مداح خوب پسند کر رہے ہیں۔
شوبز ستارے اداکارہ سوہائے علی ابڑو کو شادی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نئی زندگی کی شروعات پر نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے سوہائے علی ابڑو کی شادی کی تقریب میں لی گئی اہلیہ اور دلہن دولہے کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں کو شادی کی بہت بہت مبارک ہو۔
ہمایوں سعید نے یہ بھی لکھا کہ میں آپ دونوں کی خوشیاں، خوشحالی اور زندگی بھر کے ساتھ کیلئے دعا گو ہوں۔
Many congratulations to Sohai and Shehzar. May Allah bless you both with lots and lots of happiness, prosperity and a lifetime of togetherness pic.twitter.com/bSeSyEVgyW
Advertisement— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) March 21, 2021
دوسری جانب خوبرو اداکارہ سجل علی اور مایا علی نے بھی ساتھی اداکارہ کی نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد دی۔


واضح رہے کہ شہزر محمد پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب محمد کے بیٹے اور سابق مرحوم کپتان حنیف محمد کے پوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
