
مہنگے موبائل سے پریشان افراد کیلئے خوشخبری آگئی
پاکستان میں موبال فونز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
جاری رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ میں 213 ارب روپے سے زائد کے موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں۔
گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 134 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کے موبائل فونز درآمد کئے گئے۔
ماہ فروری 2021 میں 27 ارب 97 کروڑ روپے سے زائد کے موبائل فون درآمد ہوئے ہیں۔
فروری 2020 میں 16 ارب 13 کروڑ روپے سے زائد کے موبائل فون درآمد ہوئے جبکہ جنوری 2021 میں 31 ارب 52 کروڑ روپے کے موبائل فون درآمد کئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News