Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہین شاہ آفریدی، شاہد آفریدی کے شکر گزار

Now Reading:

شاہین شاہ آفریدی، شاہد آفریدی کے شکر گزار
شاہین شاہ آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی  نے شاہد آفریدی کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کر دیا۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ لالہ! دعاؤں کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

مزید پڑھیں

شاہد آفریدی نے بیٹی کے رشتے کی تصدیق کردی؟

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی سابق کپتان...

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ اللّٰہ تعالی سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔

فاسٹ بولر نے شاہد آفریدی کے بارے میں  لکھا کہ آپ قوم کا فخر ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی سے بیٹی کا رشتے ہونے کی خبروں سے متعلق اپنا موقف دیا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے بیٹی کا رشتہ مانگنے کی تصدیق کردی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کے خاندان نے میری بیٹی کا رشتہ مانگا ہے، دونوں خاندان رابطے میں ہیں۔

شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ رشتے آسمانوں پر بنتے ہیں، اللّٰہ کی مرضی ہوئی تو یہ رشتہ طے ہوجائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کی کرکٹ کے میدان میں تسلسل سے کامیابی کے لیے دعاگو ہوں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ابھی بیٹی پڑھ رہی ہے اور شاہین بھی کرکٹ میں مصروف ہے، دو سال بعد منگنی اور شادی ایک ساتھ ہوگی۔

شاہین شاہ آفریدی کے والد ایاز خان نے میڈیا کو سب سے پہلے شاہد آفریدی کی بیٹی کا رشتہ مانگنے کی خبر دی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد خان آفریدی کی بیٹی کی منگنی جلد طے پا جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی ٹیم کے نامناسب رویے پر پاکستانی ٹیم مینیجر کا احتجاج
سوریا کمار کی ابتدائی فتح کو پہلگام واقعے اور آپریشن سندور سے جوڑنے کی بھونڈی کوشش
دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجئے رشتہ ، دل ملے نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئے !
ایشیا کپ، کمزور ٹیم کے بڑے دعوے دھڑن تختہ، بھارت نے پھر پاکستان کو ہرا دیا
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر