 
                                                      بلاول بھٹو
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہولی کا پیغام محبت، امن اور بھائی چارہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہولی کے موقعے پر اپنے ایک پیغام میں ہندو برادری اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں رنگوں کا قدیم تہوار ہولی منانے والوں کو مبارکباد دی ہے۔
پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ہولی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت بھی ہے، آج جب عدم برداشت و عدم رواداری میں اضافہ ہورہا ہے، ایسے میں ہولی کے پیغام کو فروغ دینا غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ شہید بھٹو کی جانب سے قوم کو دیا گیا متفقہ آئین، ہندو برادری سمیت پاکستان میں تمام اقلیتوں کے یکساں حقوق کی ضمانت ہے۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہولی منانے والوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 وبا کے خاتمے اور پاکستان کی سلامتی و خوشحالی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 