
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ تین مارچ تاریخی دن ہوگا، پی ٹی آئی اکثریت حاصل کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے لئے حکومتی امیدوار حفیظ شیخ نے اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی موقع ملتا ہے پاکستان کی خدمت کے لیے حاضر ہوتے ہیں۔
مشیرخزانہ نے کہا کہ ایک خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ تمام اتحادی جماعتوں نے حمایت کی یقین دہانی کرادی جبکہ میں اپنی قیادت اور اتحادی جماعت کے مشکور ہے جنہوں نے اعتماد کا اظہار کیا۔
عبدالحفیظ شیخ نے یہ بھی کہا کہ عوام کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کو خوشحال بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سینٹ الیکشن میں خرید و فروخت نہ ہوں، تین مارچ کو اتحادیوں کے ساتھ اکثریت حاصل کرینگے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News