Advertisement
Advertisement
Advertisement

دلہے کے رقص پر امام کا نکاح پڑھانے سے انکار

Now Reading:

دلہے کے رقص پر امام کا نکاح پڑھانے سے انکار
شادی کے دوسرے روز دولہا کورونا سے ہلاک، مہمان بھی وائرس کا شکار

باراتیوں کے ساتھ دلہے کے رقص اور مسلسل کئی گھنٹوں تک گانے بجانے پر امام مسجد نے سخت ‏ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے نکاح پڑھانے سے صاف انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارتی دارالحکومت دہلی میں پیش آیا جہاں سہرا سجائے دلہا بڑی دھوم دھام ‏سے بارات لے کر لڑکی والوں کے گھر پہنچا تو ڈھول کی تھاپ پر باراتیوں نے خوب رقص کیا۔

بارات کے ساتھ آئے ڈی جے نے خوب اونچی آواز میں گانے بجائے جس پر دلہے اور باراتیوں نے ‏ڈانس کیا، یہ سلسلہ کئی گھنٹے تک جاری رہا اور نکاح خواں کو دیا گیا وقت گزر گیا۔

شادی کے ہنگامے اور رقص کو دیکھتے ہوئے نکاح خواں نے یہ کہہ کر نکاح پڑھانے سے صاف انکار ‏کردیا کہ باراتیوں کو ظہر سے گانے بجانے سے منع کیا لیکن انہوں نے کوئی بات نہیں سنی اور ‏گانے بجاتے رہے۔

اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آئی جس میں عیدگاہ مسجد کے پیش امام سفیان نکاح پڑھانے ‏سے انکار کی وجہ بتا رہے ہیں۔

Advertisement

 نکاح خواں نے کہا کہ کئی گھنٹے تک محلے میں ڈھول تاشے سے ‏ہنگامہ برپا کیے رکھا اور منع کرنے کے باوجود ان کی بات نہیں مانی گئی اس لیے وہ نکاح نہیں ‏پڑھا رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
غار میں پکا پرانا پنیر سونے سے بھی زیادہ مہنگا، جانیے حیران کن قیمت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر