
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ زرداری کی پوری سیاست “مال لگاؤ اور مال کماؤ” تک محدود ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے بلاول زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں “ ہار چور” ایک بار پھر اخلاقی طور پر ہارا ہے جبکہ کرپٹ اتحاد صرف پیسے اور دھاندلی سے ہی جیت سکتا ہے۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ نے یہ بھی کہا کہ چور لٹیروں کی برائے نام جمہوریت خرید فروخت اور پیسے لینے دینے تک ہی محدود ہے۔
ڈاکٹر شہباز گِل کا کہنا تھا کہ بلاول کرپشن، دھوکہ دہی اور لوٹ مار کی میراث پر بیٹھ کر جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا یہ بھی کہنا تھا کہ خریدے گئے ووٹوں پر فتح کے شادیانے بجانا پرچی چیئرمین کی اخلاقی پستی کی نشانی ہے جبکہ جعلی وصیت پر بنے چیئرمین کی منتخب وزیراعظم کو دھمکانے کی اوقات نہیں۔
ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ اخلاقیات کے اس معیار سے آلِ شریف و زرداری کوسوں دور ہیں جبکہ پارٹی چئیرمین بننے کیلئے جعلی وصیت کا سہارا لینے والے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔
معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کرکے اخلاقی اقدار کی مثال قائم کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News