
معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ادارے آزاد ہیں اور آئین و قانون کے مطابق کام کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ آئینی و قانونی معاملات کو سیاسی رنگ دینا ن لیگ کا وطیرہ ہے۔
آئینی و قانونی معاملات کو سیاسی رنگ دینا ن لیگ کا وطیرہ ہے۔ جعلی راجکماری نے کرپٹ ظل سبحانی کی جھوٹی بیماری پر لی گئی ضمانت کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیاں شروع کردیں۔ کرپٹ لیگ کان کھول کر سن لے؛ آئینی و قانونی معاملات کو آئینی دائرے میں رہتے ہوئے منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 13, 2021
معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب نے کہا کہ جعلی راجکماری نے کرپٹ ظل سبحانی کی جھوٹی بیماری پر لی گئی ضمانت کی آڑ میں ریاست مخالف سرگرمیاں شروع کردیں۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ جھوٹی راجکماری کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب نے عدالت سے رجوع کیا، جو خالصتاً قانونی عمل ہے، اس پر ن لیگی درباریوں اور کنیزوں کا واویلا سمجھ سے بالاتر ہے۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کرپٹ لیگ کان کھول کر سن لے، آئینی و قانونی معاملات کو آئینی دائرے میں رہتے ہوئے منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News