Advertisement
Advertisement
Advertisement

الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق سینیٹ الیکشن کرائے ہیں، سلیم مانڈوی والا

Now Reading:

الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق سینیٹ الیکشن کرائے ہیں، سلیم مانڈوی والا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ وزیراعظم اگر کسی کو نہ چھوڑنا چائیں تو نہ چھوڑیں لیکن الیکشن کا ایک عمل ہے وہ رک نہیں سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم الیکشن کمیشن کو ذمہ دار ٹھہرا رہے تھے جبکہ الیکشن کمیشن نے آئین کے مطابق سینیٹ الیکشن کرائے ہیں۔

سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن 2021 کے دوران کہیں بھی آئین سے باہر جانے کی کوشش نہیں کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں ہم سب کولیگ ہی ہوتے ہیں تاہم ہار جیت ایک پراسیس ہے، اس میں ہم ایک دوسرے کے دشمن نہیں ہوجاتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ موجودہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے ساتھ انہوں نے 3 سال کام کیا ہے اور ان سے تعلقات بھی بہت اچھے ہیں۔

Advertisement

علاوہ ازیں احتساب عدالت نے کڈنی ہل ریفرنس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا اور دیگر ملزمان پرآئندہ سماعت پر فردجرم عائد کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ بے نامی ٹرانزیکشن کا الزام غلط ہے اور یہ مقدمات بے بنیاد ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
انڈس شیلڈ ایلفا، فضائی جنگی مشق کیلئے پاکستان ایئرفورس کا دستہ آذربائیجان پہنچ گیا
وزیراعظم شہباز شریف کی جاتی امراء آمد، نواز شریف سے اہم ملاقات
پاک افغان جنگ بندی معاہدہ درست سمت میں پہلا قدم ہے، نائب وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر