Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان میں شوگر کے مرض کی ایک بڑی وجہ بریانی بھی ہے؟

Now Reading:

پاکستان میں شوگر کے مرض کی ایک بڑی وجہ بریانی بھی ہے؟

کیا پاکستان میں بریانی ذیابطیس کے مرض کی ایک بڑی وجہ بن گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان میں دعوتوں میں کھانا اور ہوٹلنگ کرنے کو ایک تفریح سمجھا جانے لگا ہے جس کے نتیجے میں کروڑوں افراد شوگر کے مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

آپ نے آسمانی بریانی کے بارے میں سنا ہے جس پر 23 قیراط سونے کی گارنشنگ کی گئی ہو؟

ویسے تو بریانی کے شوقین سب ہی ہوتے ہیں لیکن اس بریانی...

پاکستان میں کھائے جانے والے کھانوں کو یکسر تبدیل کر دیا جائے کیونکہ چاول کا بے تحاشا استعمال ذیابطیس کے مرض کی وجہ بن گئے ہیں۔

اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو آئندہ چند سالوں میں پاکستان معذوروں کی تعداد کے حوالے سے دنیا کے چند بڑے ممالک میں سے ایک ہوگا۔

Advertisement

ڈسکورنگ ڈائبیٹیز نامی پروجیکٹ پاکستان اینڈوکرائن سوسائٹی اور مقامی دوا ساز ادارے فارم ایوو نے مشترکہ طور پر شروع کیا ہے جس کے تحت ایک ہیلپ لائن کے ذریعے ذیابطیس کے مریضوں کو ان کے مرض کے حوالے سے آگاہی اور معروف ڈاکٹروں سے متعارف کروایا جائے گا۔

پروفیسر تسنیم احسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان میں اس وقت جو کچھ بھی کھایا جا رہا ہے وہ سب غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ بریانی اور کولڈ ڈرنک جو کہ پہلے صرف اور صرف شادیوں کی تقریبات میں پیش کی جاتی تھی اب روزمرہ کی خوراک کا حصہ بن چکی ہے۔

تسنیم احسن نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کی 26 فیصد بالغ آبادی ذیابطیس کے مرض میں مبتلا ہے اور بدقسمتی سے ان میں سے آدھے لوگوں کو یہ علم ہی نہیں کہ وہ اس مرض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

معروف ماہر ذیابطیس پروفیسر زمان شیخ کا کہنا تھا کہ شوگر کا مرض ایک خاموش قاتل ہے جو کہ لوگوں کے گردے، آنکھیں، دل اور دماغ کو خاموشی کے ساتھ تباہ کرتا رہتا ہے۔

عمران عباس کا کہنا تھا کہ اپنی صحت خاص طور پر ذیابطیس کے مرض سے لاعلمی اب ایک بہت بڑا جرم بن چکا ہے، جس کا خمیازہ دل کے دورے، فالج گردوں کے ناکارہ ہونے اور اندھے پن کی صورت میں نکل سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر