پاکستان شوبز ناڈسٹری کی نامور اداکارہ نور بخاری کے سابق شوہر نے شادی کر لی۔
سابقہ اداکارہ نور بخاری کے سابق شوہر اور گلوکار و اداکار ولی حامد خان سندس نامی لڑکی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

شادی کی تقریبات دھوم دھام سے منعقد کی گئیں جس میں مشہور و معروف گلوکاروں نے شرکت کی۔
گلوکارہ حمیرا ارشد، شفقت امانت علی اور دیگر نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بارات میں دولہے نے کالی شیروانی جبکہ دلہن نے روایتی سرخ عروسی جوڑے کا انتخاب کیا۔

ولیمے میں دلہن نے سنہری میکسی جبکہ دولہے نے کورٹ پینٹ زیب تن کیا۔
واضح رہے کہ ولی حامد خان سے 2015 میں نور بخاری نے چوتھی شادی کی تھی۔
تاہم ستمبر 2017 میں نور بخاری نے عدالت کے ذریعے ولی حامد خان سے خلع لے لی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
