Advertisement
Advertisement
Advertisement

حنا درانی کا والد کی وفات پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری

Now Reading:

حنا درانی کا والد کی وفات پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی فلموں کے رومانوی ہیرو کہلائے جانے والے اداکار اعجاز درانی کی بیٹی حنا درانی نے اپنے والد کی وفات پر سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اعجاز درانی گجرات کے گاؤں میں پیدا ہوئے اور1956 میں اداکاری کا آغاز کیا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Hina Durrani (@_hinadurrani_)

Advertisement

اعجاز درانی نے ’حمیدہ‘ فلم سے اداکاری کا آغاز کیا تاہم انہیں 1960 کے بعد شہرت ملنا شروع ہوئی۔

دوسری جانب اعجاز درانی نے شاندار فلمی کیریئر کے دوران 150 سے زائد فلموں میں کام کیا۔

 ان کی مقبول فلموں میں ’ڈاکو کی لڑکی، گلبدن، عزت، وطن، فرشتہ، شہید، دوشیزہ، بدنام، سرحد، دوست دشمن، گناہ گار، بیٹی، بیٹا، دھوپ اور سائے، جوانی مستانی، ظال، دلبر، دلدار، ناجو، پاک دامن، ہیر رانجھا، زرقا، سلطان، ضدی اور شعلے‘ سمیت دیگر شامل ہیں۔

اعجاز درانی کو ملکہ ترنم نورجہاں سے تین بیٹیاں ہیں اور دونوں کی شادی محض ایک دہائی تک ہی چل سکی تھی،انہوں نے مجموعی طور پر تین شادیاں کیں۔

Advertisement

 1970 کی مقبول فلم ’ہیر رانجھا‘ میں ’رانجھا‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار اعجاز درانی کی بیٹی نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر والد کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کی ہیں۔

حنا درانی  نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیپشن میں لکھا کہ ’میرے پیارے بابا! انسان کو ہر لحاظ سے انتہائی قابل احترام، نرم دل، ہمدرد، ہنر مند اور ناقابل یقین ہونا چاہیے اور آپ میں یہ تمام خوبیاں تھیں۔‘

حنا درانی نے اپنے مرحوم والد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ نے ہم سب کے لیے جو کچھ بھی کیا، میں اس کے لیے آپ کی بےحد شکرگزار ہوں اور میری دُعا ہے کہ آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا ہو۔‘

اعجاز درانی کی بیٹی نے لکھا کہ ’آپ نے اپنی زندگی کے ہر رشتے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آپ ناصرف بہترین انسان تھے بلکہ ایک اچھے بیٹے، شوہر، والد، چچا اور دادا بھی تھے۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’آپ نے مجھے ہمیشہ صحیح راستے پر چلنا اور دوسروں کی مدد کرنا سکھایا۔‘

حنا درانی نے مزید لکھا کہ ’آپ کے انتقال نے میرا دل توڑ دیا ہے اور آپ میرے دل کا ایک ٹکڑا اپنے ساتھ لے گئے ہیں لیکن میں پھر بھی ہمیشہ آپ سے محبت کرتی رہوں گی۔‘

Advertisement

حنا درانی نے کہا کہ ’آپ کی وفات کے بعد، ہمیں جن لوگوں کے پیغامات موصول ہورہے ہیں اُس کے بعد یہ واضح ہوگیا ہے کہ آپ ہمیشہ ضرورت مندوں کی مدد کرتے تھے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ میں آپ سے بے حد محبت کرتی ہوں اور ہر لمحہ آپ کو یاد کروں گی۔‘

حنا درانی نے اپنی پوسٹ کے اختتام میں  تمام صارفین سے اعجاز درانی کی مغفرت کے لیے دُعا کرنے کی اپیل کی۔

واضح رہے کہ اعجاز درانی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے، اعجاز درانی نے اپنی زندگی کا نصف سے زائد حصہ فلم انڈسٹری کو دیا اور انہیں پاکستانی فلم انڈسٹری کے سنہرے دور کے چند مقبول اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر