
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نئے بلدیاتی نظام کے لئے سفارشات جلد کابینہ میں پیش کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان کی زیر صدارت لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 پر اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں نئے بلدیاتی نظام کے خدو خال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ مختلف امور زیر غور آئے
اجلاس میں سیکرٹری بلدیات نے اعلیٰ سطحی اجلاس کو نئے بلدیاتی نظام کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی جبکہ میاں خالد محمود، چوہدری اخلاق حسین اور دیگر وزراء نے مشاورت کی۔
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نئے بلدیاتی نظام کے لئے سفارشات جلد کابینہ میں پیش کریں گے جبکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کے مطابق نیا بلدیاتی نظام زیادہ موثر بنائیں گے۔
صوبائی وزراء ہاشم جواں بخت، سبطین خان، حسنین بہادر دریشک نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News