Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب کو ترقیاتی منصوبوں کے لحاظ سے مثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں،عثمان بزدار

Now Reading:

پنجاب کو ترقیاتی منصوبوں کے لحاظ سے مثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں،عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب کو ترقیاتی منصوبوں اور گڈ گورننس کے لحاظ سے مثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی کی ملاقات ہوئی جس میں میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعلیٰ آفس میں ہونے والی ملاقات میں منتخب نمائندوں نے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کی کامیابی پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر عوامی نمائندوں نے وزیراعلیٰ کو اپنے علاقوں کے مسائل اور عوامی ضروریات سے آگاہ کیا جس پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ارکان اسمبلی کے مسائل حل کرنے کیلئے فوری ایکشن کی ہدایت دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پہلی مرتبہ یکساں ترقی کے ویژن کے تحت پسماندہ علاقوں کو ترقی کی دوڑ میں شامل کیا گیا۔

Advertisement

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ پنجاب بدل رہا ہے، پنجاب میں وہ تبدیلی لارہے ہیں جس کا وزیراعظم عمران خان نے وعدہ کیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مخالفین کی کوئی پرواہ نہیں صرف کام کرنا جانتا ہوں، تنقید برائے تنقید کا کوئی اثر نہیں لیتا، کام کی دھن میں مگن ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا اور شور وہ لوگ مچا رہے ہیں جن کا ماضی کرپشن سے داغدار ہے۔

ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء میاں محمودالرشید،ڈاکٹر محمد اختر ملک، ارکان صوبائی اسمبلی ظفر اقبال، ہارون عمران گل اور محمد رضا حسین بخاری شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر