Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کیسز میں اضافہ، 3 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

کورونا کیسز میں اضافہ، 3 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
کورونا

اسلام آباد میں 3 تعلیمی اداروں میں 8 کورونا کیسز سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر اسلام آباد کے 3 تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا ، ڈی ایچ او نے ایک نجی اور دو سرکاری تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کیلئے مراسلہ ڈی سی اسلام آباد کو بھیج دیا۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیا نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بیکن ہاؤس میٹروپولیٹن کیمپس جی الیون تھری میں 3 کورونا کیسز سامنے آئے جبکہ آئی سی جی ایف سکس ٹو میں 2 کورونا کیسز سامنے آئے اور آئم ایم سی جی آئی نائن ون میں 3 کورونا کیسز سامنے آئے۔

ڈاکٹر زعیم ضیا نے یہ بھی کہا کہ کورونا سے متاثرہ 3 کالجز تا حکم ثانی بند کر دیئے جائیں کیونکہ ان تعلیمی اداروں میں کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

ڈی ایچ او ڈاکٹر زعیم ضیا نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مراسلے میں مثبت کیسز سے متاثرہ افراد کو فوری قرنطینہ کرنے کی ہدایت دی جبکہ تمام طالبات اور دیگر رابطوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کا حکم بھی دیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے باکو روانہ
آج ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ملتوی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
لاہور کا فضائی معیار شدید آلودہ قرار
آبادی اور کلائمیٹ چینج پاکستان کی بقا کامسئلہ ہے، محمداورنگزیب
شہر قائد میں خنک راتیں، دن گرم اور خشک رہے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر