حمزہ علی عباسی کی بہن اور ترک اداکار میں کونسا معاہدہ طے؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی کی...
حمزہ علی عباسی کا سیاست میں قدم رکھنے کا فیصلہ؟
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنی کتاب کو پی ڈی ایف میں مفت دستیاب کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
حمزہ علی عباسی نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کی کتاب کا پہلا مسودہ تیار ہوگیا ہے۔
اداکار نے یہ بھی لکھا کہ ’تمام تعریفیں اللہ ہی کیلئے ہیں‘۔
Advertisement1st rough draft of the book done Alhamdulillah, All Gratitude is for God only.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) March 8, 2021
ٹوئٹ پر ایک مداح نے اداکار حمزہ علی عباسی سے سوال کیا کہ وہ انہیں اس کتاب کی ایک کاپی مفت فراہم کریں گے یا نہیں۔
1st rough draft of the book done Alhamdulillah, All Gratitude is for God only.
Advertisement— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) March 8, 2021
اداکار نے مداح کی جانب سے کیے جانے والی سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ اُن کی کتاب پی ڈی ایف سے ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے فری ہوگی۔
1st rough draft of the book done Alhamdulillah, All Gratitude is for God only.
— Hamza Ali Abbasi (@iamhamzaabbasi) March 8, 2021
گزشتہ برس حمزہ علی عباسی نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ وہ کتاب لکھنے کے عمل میں ہیں جس کا موضوع ’خدا‘ ہوگا۔
اداکار نے یہ بھی بتایا تھا کہ وہ پُرامید ہیں کہ اُن کی کتاب جون 2021 میں منظر عام پر آجائے گی۔
واضح رہے کہ اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے عارضی کنارہ کشی اختیار کرنے والے حمزہ علی عباسی نے باضابطہ طور پر واپسی کا اعلان کردیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News